چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا پہلا سالانہ اجلاس بیجنگ میں شروع

2018-03-03 16:36:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس یعنی سی پی پی سی سی  کی تیرہویں قومی کمیٹی کا پہلا سالانہ اجلاس تین تاریخ کو بیجنگ میں شروع ہوا۔شی جن پھنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی اور ملک کے راہنماؤں نے شرکت کی۔
سی پی پی سی سی کی بارہویں قومی کمیٹی کی مجلس قائمہ کے چیئرمین یو چنگ شنگ نے ورکنگ رپورٹ پیش کرتے ہوئے گزشتہ پانچ سال میں  عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی ورکنگ کارکردگی کا جائزہ لیا اور آنے والے پانچ سال کے کام کے لیے تجاویز پیش کیں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سال میں سی پی پی سی سی نے سیاسی امور میں مشاورت کے ڈھانچے اور جمہوری نگرانی کی کارکردگی کو بہتر بنایا ہے۔سی پی پی سی سی کی نئِ قومی کمیٹی کو نئے عہد میں شی جن پھنگ کے چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات کو سنجیدگی سے سمجھتے ہوئے اس پر عمل درآمد کرنا چاہیئے۔جدید سوشلسٹ ملک کی تعمیر کے عمل میں اہم مسائل کے لیے اپنی قیمتی تجاویز پیش کی جانی چاہیں۔
سی پی پی سی سی کی تیرہویں قومی کمیٹی کے کل دو ہزار ایک سو اٹھاون ممبران ہیں۔موجودہ اجلاس میں سی پی پی سی سی کے نئے راہنما کا انتخاب ہوگا۔

شیئر

Related stories