چین جامع طور پر کھلے پن کو فروغ دیتا رہے گا،چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے سالانہ اجلاس کے ترجمان

2018-03-03 16:43:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے پریس ترجمان وانگ گو چھنگ نے دو تاریخ کو کہا کہ چین کھلے پن پر مبنی عالمی معیشت ،کثیرالطرفہ تجارتی نظام کا پکا حامی ہے ۔
ایک امریکی اہلکار نے حالیہ دنوں میں کہا کہ امریکہ نے چین کی ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کی جو حمایت کی تھی وہ غلط تھی۔کیونکہ اس سے چین کی معیشت مزید کھلی نہیں ہے  ۔وانگ گو چھنگ نے اس حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین نے عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او میں شمولیت کے بعد اپنے وعدے کو سنجیدگی سے پورا کیا ہے۔چین تحفظ پسندی کی مخالفت کرتا ہے ،علمی اثاثوں کے تحفظ کو مضبوط بناتا ہے اور منصفانہ مسابقت کو فروغ دیتا ہے۔
وانگ گو چھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ  ڈبلیو ٹی او کے زیادہ تر اراکین کو امریکہ کے یک طرفہ رویہ پر  تشویش ہے۔انہوں نے زور دیا کہ  ڈبلیو ٹی او کے اہم اراکین کی حیثیت سے چین اور امریکہ کو ڈبلیو ٹی او کے اختیار کا تحفظ کرنا چاہیئے اور کثیرالطرفہ تجارتی نظام کو مل کر بہتر بنانا چاہیئے۔
وانگ گو چھنگ نے وعدہ کیا کہ چین کا دروازہ مزید کھلا رہے گااور چین جامع کھلے پن کی پالیسی کو اپنانا جاری رکھے  گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ مزید کھلی چینی منڈی عالمی ترقی کے لیے مزید اہم خدمات سرانجام دے گی۔

شیئر

Related stories