چین غیرملکی سرمایہ کاری کے تحفظ اور فروغ کے لیے نیا قانون بنائے گا

2018-03-04 16:29:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے سالانہ اجلاس کے ترجمان جانگ ایے سوئی نے چار تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین غیرملکی سرمایہ کاری کے تحفظ اور فروغ کے لیے ایک نیا بنیادی قانون بنائے گا۔
جانگ ایے سوئی نے کہا کہ نیا قانون بنانے کا مقصد نئے کھلے اقتصادی نظام سے ہم آہنگ ہونا ہے۔ان کا کہنا تھا  کہ نیا قانون کھلے پن پر مبنی ترقی ، باہمی مفادات کی حکمت عملی سے مطابقت رکھے گا۔اعلی معیار کی تجارتی اور سرمایہ کاری کی  آزادی اور سہولیات کی آسانی کو فروغ دیا جائے گا۔دوسرے ممالک میں چینی سرمایہ کاری اور چین میں غیرملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور منڈی میں داخلے کو بڑے پیمانے پر  آسان بنایا  جائے گا۔غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے صاف شفاف،مستحکم اور قابل متوقع سرمائے  کا ماحول تیار کیا جائے گا۔جانگ ایے سوئی نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کے قانونی مفادات کی ضمانت دی  جائے گی ۔غیرملکی سرمایہ کاروں کے لیے  نیشنل ٹریٹمنٹ کی سہولیات پر عمل پیرا ہوں گےاور منصفانہ مسابقت کی منڈی کے ماحول کی تشکیل دی جائے گی۔

شیئر

Related stories