این پی سی کے سالانہ اجلاس کے دوران آئینی حلف برداری کی تقریب منعقد ہوگی
این پی سی کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان جانگ ایے سوئی نے کہا کہ این پی سی کے سالانہ اجلاس میں قومی اداروں کے عہدہ داروں کی تقرری کے بعد آئینی حلف برداری کی تقریب کا پہلی مرتبہ انعقاد کیا جائے گا۔
آئینی ترمیم کے بل میں صدر کے معیاد کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں جانگ ایے سوئی نے کہا کہ اس وقت چینی کمیونسٹ پارٹی کے منشور میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، پارٹی کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین ،اور آئین میں چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین کے حوالے سے یہ ضوابط نہیں ہیں کہ ان عہدوں کو مسلسل دو سیشن سے زیادہ خدمات نہیں ہونی چاہیئے۔اس لیے آئین میں ملک کے صدر کے بارے میں بھی اسی طرح عمل کرنا شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اختیار اور قیادت کی حفاظت کے لیے مفید ہے اور ملک کے رہنما نظام کی مضبوطی اور بہتری کے لیے بھی مفید ہے۔