چین میں دفاعی اخراجات کا معیار دنیا کے اہم ممالک سے کم ہے،این پی سی کے ترجمان

2018-03-04 16:34:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی این پی سی کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے ترجمان جانگ ایے سوئی نے چار تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین میں دفاعی  اخراجات کا معیار دنیا کے اہم ممالک سے کہیں کم ہے۔
جانگ ایے سوئی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین نے مناسب حد تک دفاعی اخراجات میں اضافہ کیا جن میں زیادہ تر ماضی میں اخراجات کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہے۔ وہ اخراجات فوجی تنصیبات،فوجی اہلکاروں کی روزمرہ زندگی کی بہتری اور بنیادی فوجی دستوں کی تربیت اور رہائشی سہولیات کی بہتری کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں۔ جانگ ایے سوئی نے اس بات پر زور دیا کہ خواہ جی ڈی پی یا ملک کے مالیاتی اخراجات میں دفاعی بجٹ کے تناسب،یا فی کس تعداد سے دیکھا جائے ، چین میں دفاعی اخراجات کا معیار دنیا کے اہم ممالک سے کم ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چین پرامن ترقی کی راہ پر گامزن رہے گااور  خود حفاظت کی دفاعی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔چین کی ترقی کسی بھی ملک کے لیے ایک دھمکی نہیں ہوگی۔

شیئر

Related stories