چین اور امریکہ کو ایک دوسرے کے لیے منڈی کو کھولنا چاہیئے

2018-03-04 16:48:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گزشتہ عرصے میں چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی تناو کے حوالے سے این پی سی کے سالانہ اجلاس کے ترجمان جانگ ایے سوئی نے چار تاریخ کو کہاکہ اقتصادی و تجارتی تناو کا درست حل ایک دوسرے کے لیے منڈی کو کھولنا ہے۔انہوں نے کہا کہ فریقین کو چاہیئے کہ بات چیت اور مشاورت کے ذریعے دونوں فریقین کے لیے قابل قبول  حل کی تلاش کی جائے ۔
جانگ ایے سوئی نے کہا کہ چین امریکہ کےساتھ تجارتی جنگ نہیں چاہتا تاہم چین کے مفادات کو  نقصان پہنچنے  بھی نہیں دیا جائے گا ۔جانگ ایے سوئی نے کہا کہ گزشتہ دنوں چین اور امریکہ نے اقتصادی و تجارتی معاملے پر مذاکرات کیے ۔فریقین نے اس پر اتفاق کیا کہ عنقریب  بیجنگ میں متعلقہ روابط قائم کِیے جائیں گے۔  
 

شیئر

Related stories