چین غیرملکی تجارت کا طاقتور ملک بننے کی کوشش کرے گا،چین کے وزیر تجارت

2018-03-05 16:21:14
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے وزیر تجارت چونگ شان نے پانچ تاریخ کو این پی سی کے سالانہ اجلاس کے وزرائ   کی راہداری میں  انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ دو ہزار سترہ میں چین کی غیرملکی   تجارت میں  مستحکم طور پر ترقی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال چین کی   برآمدات و درآمدات کی کل مالیت میں چودہ اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ ہوا جو چھ سال   میں ایک ریکارڈ ہے  اور چین  دنیا کا سب سے بڑا تجارتی ملک بن چکا ہے۔غیرملکی تجارت   کے معیار  کو بلند کیا گیا ہے۔ہائی ٹیکنالوجی اور اعلی معیار  کی  مصنوعات کے تناسب   میں اضافہ ہوا ہے۔اس کے علاوہ تجارتی قوت محرکہ مضبوط ہو رہی ہے۔مثال کےطور پر چین   کا سرحد پار ای کامرس کا پیمانہ دنیا میں  سرفہرست رہا ہے۔
چونگ شان نے کہا کہ   دو ہزار اٹھارہ میں چین غیرملکی تجارت کا ایک طاقتور ملک بننے کی کوشش جاری رکھے   گا۔

شیئر

Related stories