شی جن پھنگ نے این پی سی کے سالانہ اجلاس میں اندرون منگولیا کے وفد کی نظرثانی کے عمل میں شرکت کی

2018-03-05 20:02:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے پانچ تاریخ کی سہ پہر کو این پی سی کی تیرہویں قومی کانگریس کے پہلے سالانہ اجلاس میں شریک اندرون منگولیا کے وفد کی  نظرثانی کے عمل میں حصہ لیا۔
یاد رہے کہ رواں سال تیس جنوری کو شی جن پھنگ  چین کے خود اختیار علاقے  اندرون منگولیا کی عوامی کانگریس کی تیرہویں کمیٹی کے پہلے اجلاس میں قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے مند وب منتخب ہوئے۔
پانچ تاریخ کی سہ پہر کو شی جن پھنگ نے کہا کہ انہوں نے اس لیے اندرون منگولیا خوداختیار علاقے کے  انتخابات میں حصہ لیا تھا جس سے اس بات کا اظہار ہو کہ اقلیتی قومیت کی آبادی اور سرحدی علاقوں کے لیے چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی توجہ اس جانب  مرکوز ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کم ترقی والے علاقوں کی ترقی اور غربت کے خاتمےکے  لیے پرعزم ہے۔ 

شیئر

Related stories