بیرونی میڈیا اداروں کی جانب سے چینی حکومتی ورکنگ رپورٹ کو نمایاں کوریج دی گئی ہے
چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے پیر کے روز تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلےاجلاس میں حکومتی ورکنگ رپورٹ پیش کی جس میں گزشتہ پانچ برسوں میں حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور رواں سال کے اہم اہداف کا تعین کیا گیا ہے۔ بیرونی ممالک کے اہم میڈیا اداروں نے ورکنگ رپورٹ کو انتہائی اہمیت دی ہے ۔
رائٹر ز نے حکومتی ورکنگ رپورٹ کے اہم نکات کے حوالے سے کہا کہ چین میں ترقی کے حوالے سے دو الگ الگ صد سالہ منصوبہ بندی کی تکمیل کا مرکز معیشت کی مستحکم ترقی ہے ۔
امریکی ایسوسی ایٹڈ پریس نے چین کو سپلائی سائڈ کے ڈھانچے کے تحت اصلاحات اور مینوفیکچرنگ کے لحاظ سے مضبوط ملک بنانے کے لیے چینی حکومت کے اقدامات کو اجاگر کیا ۔ جبکہ ریشین انٹرنیشنل انفارمیشن ایجنسی نے چین کی اوپن پالیسی اور چین میں بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کو زیادہ اہمیت دی ہے ۔
جاپان کے متعدد میڈیا اداروں نے کہا کہ حکومتی ورکنگ رپورٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی معیشت تیز رفتار ترقی سے اعلیٰ معیاری معیشت کی ترقی کی جانب منتقل ہو رہی ہے ۔
علاوہ ازیں ویت نام ، جنوبی کوریا ، تھائی لینڈ ، آسٹریلیا اور سنگاپور کے میڈیا اداروں نے چین کی معاشی ترقی کو نمایاں کوریج دی ہے۔