چین کے کثیرالپارٹی تعاون کے نظام نے دنیا کے لیے چینی فہم و تدبر کو فروغ دیاہے

2018-03-07 16:00:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کا پہلا سالانہ اجلاس   بیجنگ میں جاری ہے۔چین کی دیگر جمہوری سیاسی جماعتوں کے راہنماوں  نے چھ تاریخ کو   کہا کہ چین میں کثیرالپارٹی تعاون کے نظام نے دنیا کے سامنے سیاسی جماعتوں کے نظام   کا نیا طریقہ کار اور سیاسی جماعتوں کے تعلقات کا نیا انداز پیش کیا ہے  اور اس   حوالے سے چین کے فارمولے اور فہم و تدبر کو فروغ دیا گیا ہے۔
چینی کمیونسٹ پارٹی   کی قیادت میں کثیرالپارٹی تعاون اور سیاسی مشاورت کا نظام چین کا ایک  بنیادی سیاسی   نظام ہے جو چین کی سرزمین سے پیدا ہونے والا نئی طرز کا نظام ہے۔
گزشتہ ایک ماہ   کے اندر چینی رہنما شی جن پھنگ نے چین کے کثیرالپارٹی تعاون اور سیاسی مشاورت کے   نظام کے حوالے سے دو مرتبہ  اہم خطاب کیے۔انہوں نے سیاسی جماعتوں کے نئے نظام کا   تصور پیش کیا۔
چھ تاریخ کو چائنا نیشنل ڈیموکریٹک کنسٹرکشن ایسوسی ایشن کے   سربراہ ہاؤ مینگ چن نے کہا کہ کثیرالپارٹی تعاون کا نظام چین کی سرزمین سے پیدا   ہونے والا نظام ہے جو  سیاسی پارٹیوں کے نئے تعلقات اور حکمرانی کے نئے  طریقہ کار   کا عکاس ہے۔

شیئر

Related stories