چین مالیاتی منڈی کے کھلے پن کو توسیع دے گا

2018-03-09 15:09:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے نیوز سینٹر نے نو تاریخ کو مالیاتی اصلاحات اور ترقی کے موضوع پر پریس کانفرنس کا اہتمام کیا۔جس میں چین کے مرکزی بینک کےاعلی عہدیداروں نے بتایا کہ چین مالیاتی شعبوں میں کھلے پن کو مزید توسیع دے گا۔چینی کرنسی آر ایم بی کی عالمگیریت کے عمل کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
پریس کانفرنس میں چینی مرکزی بینک یعنی چینی عوامی بینک کے سربراہ زو شیاؤ چھوان نے اس خیال کا اظہار کیا  کہ ترقی کے نئے مرحلے میں داخل ہونے کے بعد چینی مارکیٹ میں شمولیت کے لحاظ سے بیرونی دنیا کے لیے کھلے پن کی حد کو مزید توسیع دی جا سکے گی۔غیر ملکی اداروں کی چین میں مالیاتی کارروائیوں کی اجازت کے ساتھ ساتھ چین کے مالیاتی اداروں کو بیرون ملک جانا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں چین نے مالیاتی منڈی کے لحاظ سے سلسلہ وار  کھلے پن کی پالیسی اختیار کی ہے۔جس سے ظاہر ہوتا ہے  کہ کرنسی کے تبادلے کے لحاظ سے چین مسلسل مضبوط اور مستحکم قدم اٹھا رہا ہے۔اندازے کے مطابق کھلے پن کے رجحان میں مسلسل اضافہ کیا جائے گا۔
چینی مرکزی بینک کے نائب سربراہ ای گانگ نے کہا کہ مالیاتی منڈی کو مزید توسیع دینے کا مطلب نگرانی میں کمی لانا نہیں ہے  ۔غیر ملکی سرمایہ کاری کے  لیے مالیاتی اداروں کی چین میں شمولیت یا کاروبار کرنے پر بدستور متعلقہ ضوابط کے مطابق نگرانی کی جائے گی تاکہ مالیاتی بحران کو موثر طور پر روکا جاسکے  اور مالیاتی استحکام کا تحفظ کیا جاسکے ۔

شیئر

Related stories