چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کی پہلی کانفرنس کے تیسرے کل رکنی اجلاس کا انعقاد
چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کی پہلی کانفرنس کے تیسرے کل رکنی اجلاس کا انعقاد
چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کی پہلی کانفرنس کا تیسرا کل رکنی اجلاس دس تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔شرکائے اجلاس نے سیاسی،سماجی، ثقافتی اور مختلف سیاسی جماعتوں کی باہمی مفاہمت اور تعاون سمیت دیگر امور پر بات چیت اور اظہارِ خیال کیا ۔
کانفرنس کے ممبر یانگ فا مینگ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں میں مادرِ وطن چین سے محبت کے جذبات کو اجاگر کیا جانا چاہیے اور چینی قوم کی نشاۃ ثانیہ کے عظیم نصب العین میں مسلمانوں کی بھر پور طریقے سے شمولیت کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے ۔انہوں نے اپنے خطاب میں چینی مسلمانوں میں کلیدی سوشلسٹ طرز حیات اور نظریات اور روایتی چینی سماجی اخلاقیات کے تصورات کو مقبول عام بنائے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔