چین میں شجر کاری کے حوالے سے نمایاں پیش رفت
چین میں شجر کاری کے حوالے سے نمایاں پیش رفت
گیارہ تاریخ کو چین کی شجرکاری کی قومی کمیٹی نے دو ہزار سترہ میں چین میں شجرکاری کی صورتحال پر ایک رپورٹ جاری کی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال چین میں کل تہتر لاکھ باسٹھ ہزار ہیکٹرز رقبے پر نئے جنگلات لگائے گئے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ پچھلے سال چین میں عوامی رضاکارانہ شجر کاری کی مہم جاری رہی ، ملک کے مختلف علاقوں میں اس مہم کی وجہ سے جنگلات کے رقبے میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔دوسری طرف ملک میں تمام قدرتی جنگلات کو حکومت کے زیر کنٹرول لایا گیا ہے ۔ شمالی چین میں صحرا کے پھیلاو کے تدارک کے لئے وسیع پیمانے پر شجر کاری کے پروجیکٹس جاری ہیں۔ اس سلسلے میں دو ہزار سترہ میں کل ایک لاکھ پچاسی ہزار ہیکٹرز رقبے پر نئے جنگلات لگائے گئے ہیں ۔
معلوم ہوا ہے کہ دوہزار سترہ میں چین کے دیہی علاقوں میں شجر کاری کے سلسلے میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ان علاقوں کا قدرتی ماحول بڑی حد تک بہتر ہو ا ہے۔ گزشتہ سال کل بائیس لاکھ تیرہ ہزار ہیکٹرز رقبے پر مشتمل صحرا پر نئے جنگلات لگائے گئے ہیں ۔ ملک بھر میں سر سبز علاقے کے رقبے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔