چین کی بدعنوانی کے خلاف موثر مہم دنیا کے لیے قابلِ تقلید ہے۔ماہرین
چین کی بدعنوانی کے خلاف موثر مہم دنیا کے لیے قابلِ تقلید ہے۔ماہرین
چین کی گزشتہ پانچ سال میں بد عنوانی کے خلاف مہم نے دنیا کو متاثر کیا ہے اور بد عنوانی کے خاتمے کے لیے چینی قیادت کا عزم دنیا کے مختلف ممالک اور ریجنز کے لیے حوصلہ افزاء اور قابلِ تقلید ہے۔ چینی کمیونسٹ پارٹی کے انضباطی شعبے کے مطابق نومبر دو ہزار بارہ سے ایک اعشاریہ پانچ ملین سے زائد بد عنوان اہلکاروں کو سزائیں دی گئی ہیں۔ مرکزی حکومت کے تحت کام کرنیوالے چار سو چالیس اعلی اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی گئی ہیں۔ بدعنوان اہلکاروں کے خلاف نہ صرف ملک میں کاروائیاں کی گئی ہیں بلکہ بیرونِ ملک فرار ہونے والے اہلکاروں کے خلاف بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔ بدعنوانی کے خلاف مہم میں اعلی اور چھوٹے درجے کے اہلکاروں کے خلاف یکساں انداز میں کاروائی کی گئی ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے بدعنوانی کے خاتمے میں چین کو کامیابی ملے گی۔ اور یہ دیگر ممالک کے لیے قابلِ قدر کامیاب تجربات ہیں۔
سری لنکا کے ایک تھنک ٹینک کے ایگزیکٹو ایڈیٹر لکشمن سِری ور دینا کا کہنا ہے کہ بد عنوانی کے خاتمے کے لیے مجوزہ اصلاحات سے چینی کمیونسٹ پارٹی اور چینی حکومت بدعنوانی کے خاتمے کے عزم کو حقیقت میں ڈھال رہی ہے۔