چین کی بارہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی ورکنگ رپورٹ رواں اجلاس میں پیش
چین کی بارہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کی ورکنگ رپورٹ رواں اجلاس میں پیش
گیارہ تاریخ کو چین کی بارہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے صدر جانگ دہ جانگ نے تیرویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں مجلس قائمہ کی ورکنگ رپورٹ پیش کی۔رپورٹ میں گزشتہ پانچ برسوں میں قانون سازی اور قانونی نگرانی سمیت دیگر شعبوں میں کانگریس کی مجلس قائمہ کے کام کا جائزہ لیا گیا ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں چین میں قانون سازی کے عمل میں تیزی سے ترقی ہوئی ہے۔ بارہویں قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ نے پچیس قوانین مرتب اور ایک سو ستائیس قانونی ترامیم کیں ۔ اس کے علاوہ اہم قانونی امور کی چھیالیس مرتبہ تشریح اور وضاحت کی۔ اس سے چین کی خصوصیات کا حامل سوشلسٹ قانونی نظام بہتر ہو گیا ہے۔دوسری طرف قانونی نگرانی کے سلسلے میں بھی بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔
رپورٹ میں گزشتہ پانچ برسوں کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات پر زور دیا گیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت چین کے عوامی کانگریس کے نظام کی سب سے نمایاں علامت ہے۔اس سلسلے میں جناب شی جن پھنگ کی قیادت میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے وقار کی حفاظت اور حمایت کلیدی حیثیت کا حامل نظریہ ہے ۔