لی کھہ چھیانگ سمیت مختلف چینی رہنماؤں نے این پی سی کے کچھ مندوبین کے ساتھ نظرثانی کے عمل میں الگ الگ شرکت کی

2018-03-13 14:33:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 لی کھہ چھیانگ ،لی چان شو،وانگ یانگ ، وانگ ہو نینگ ، چاؤ لہ چی ،ہان چنگ سمیت چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل اراکین نے بارہ تاریخ کو این پی سی کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں کچھ وفود کی نظرثانی کے عمل میں شرکت کی۔
لی کھہ چھیانگ نے صوبہ ہو نان کے وفد کے ساتھ نظر ثانی کے عمل میں شرکت کی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ صوبہ ہو نان ترقی کے عدم توازن اور نامکمل مسائل کو حل کرے گا۔انہوں نے اس بات  پر زور دیا کہ عوامی زندگی کو ہمیشہ سے اولین ترجیح دی جانی چاہیے ۔تعلیم اور طبی سہولتوں کے معیار کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔
لی چان شو نے صوبہ جی لین ،وانگ یانگ نے سنکیانگ ،وانگ ہو نینگ نے چھنگ ہائی،چاؤ لہ چی نے گان سو ،ہان چنگ نے ہائی نان کے وفود کے  نظرثانی  اجلاس میں شرکت کی۔وانگ یانگ نے سنکیانگ کے وفد کے اجلاس میں ایک ہم آہنگ،خوشحال،ترقی یافتہ اور مستحکم سنکیانگ کی تعمیر پر زور دیا۔

شیئر

Related stories