چین میں انسدادِ بدعنوانی کے اولین قانون کا مسودہ نظر ثانی کے لئے عوامی کانگریس میں پیش

2018-03-13 15:55:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں انسداد بدعنوانی کے حوالے سے پہلے قانون یعنی قانون نگرانی کا مسودہ تیرہ تاریخ کو  چینی عوامی کانگریس کی تیرویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس میں نظر ثانی کے لئے پیش کیا گیا۔حال ہی میں منظور شدہ آئینی ترمیمی بل کے مطابق  اس قانون نگرانی میں  چین کے نگران محکموں کی قانونی حیثیت،فرائض، نگرانی کا دائرہ، طریقہ کار اور زیرِ تفتیش  افراد کے  حقوق کی حفاظت سمیت دیگر  امور پر تفصیلی  دفعات مرتب کی گئی ہیں۔اس مسودے کی منظوری کے بعد یہ چین  میں  انسداد بدعنوانی کے حوالے سے پہلا قانون  ہوگا جو چین کی  انسداد بدعنوانی کی  جدوجہد کو  قانونی ضمانت دیگا۔
مذکورہ مسودے کے مطابق  نگرانی کے دائرے میں  چینی کمیونسٹ پارٹی ،عوامی کانگریس ، حکومت کے ماتحت محکموں ، نگران محکموں، عدلیہ ،پروکیوٹریٹ،عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس ،جمہوری جماعتوں،سرکاری صنعتی و کاروباری اداروں ،سرکاری تعلیمی، سائنسی ، ثقافتی ، طبی، اسپورٹس محکموں کے اہلکار  اور  عام شہریوں  کی تنظیموں کا  انتظامی عملہ اور اہلکار شامل ہوں گے۔


شیئر

Related stories