دو ہزار اٹھارہ میں چین کی ایروسپیس کے شعبے میں اہم پیش رفت کی توقع ہے
چین میں ہونے والے این پی سی اور سی پی پی سی سی کے اجلاسوں سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دو ہزار اٹھارہ میں چین کی ایروسپیس کے شعبے میں اہم پیش رفت ہوگی۔
منصوبے کے مطابق رواں سال چین اٹھارہ بیدو نمبر تین سیاروں کو خلا میں چھوڑے گا جو دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے لیے خدمات سرانجام دیں گے۔اندازے کے مطابق رواں سال لانگ مارچ سیریز کے راکٹس چھتیس خلائی مشنز پر روانہ کئے جائیں گے۔چین کے خلائی اسٹیشن کی تحقیقات میں اہم پیش رفت کی توقع ہے جو دو ہزار بیس کے لگ بھگ خلا میں چھوڑا جائے گا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس وقت مدار میں فعال واحد بین الاقوامی خلائی اسٹیشن دو ہزار چوبیس تک غیر فغال ہو جائےگا جس کے بعد چین مدار میں فعال خلائی اسٹیشن رکھنے والا واحد ملک بن جائے گا۔
اس وقت چین میں بزنس ایروسپیس کا عوامی زندگی سے تعلق قریبی ہو رہا ہے۔ این پی سی کے مندوب ،چائنہ ایروسپیس اینڈ سائنس انڈسٹری گروپ کے سربراہ گاؤ ہونگ وے نے کہا کہ سماجی وسائل اور تجارتی اصول کے ذریعے بزنس ایروسپیس کو فروغ دینا اس صنعت کا ایک رجحان بن چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دو ہزار پچاس تک چین ایروسپیس کی صنعت سے متعلق دیگر شعبوں میں دنیا میں سرفہرست ہوگا۔