انسداد آلودگی سے متعلق کام کو تیز کیا جائے گا ، چین کے وزیر ماحولیاتی تحفظ

2018-03-17 19:08:31
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے وزیر برائے ماحولیاتی تحفظ لی گان جیے نے سترہ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ چین میں انسداد آلودگی سے متعلق کام کا تسلسل جاری رہتا ہے اور اس میں وقفہ نہیں کیا جاتا۔انہوں نے کہا کہ اس شعبے میں ماضی کی بنیاد پر کام کی رفتار کو مذید تیز کیا جائے گا ۔
چین کی قومی عوامی کانگریس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے لئے نیوز سینٹر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں جناب لی گان جیے نے کہا کہ چین میں انسداد آلودگی کے کام میں حیاتیاتی ماحول کو بہتر بنانے ، آلودگی کے بڑے حصے کے اجزاء کی کل تعداد میں کمی لانے اور ماحولیاتی خطرے کی نگرانی سمیت تین اہم اہداف کو پورا کیا جائےگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ خاص طور پر ہوا، پانی اور مٹی جیسے معاملات میں بہتری پر زور دیا جائے گا۔


شیئر

Related stories