لی کھہ چھیانگ کی بطور وزیر اعظم نامزدگی کی توثیق

2018-03-18 11:29:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اتوار کے روز تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے چھٹے کل رکنی اجلاس کے دوران رائے شماری کے ذریعے جناب لی کھہ چھیانگ کی بطور وزیر اعظم نامزدگی کی توثیق کر دی گئی ہے۔نو منتخب صدر شی جن پھنگ نے اپنے پہلے صدارتی فرمان پر دستخط کرتے ہوئے لی کھہ چھیانگ کو وزیراعظم تعینات کیا۔رائے شماری کے ذریعے شو چھی لیان ، چانگ یو شیا کو مرکزی فوجی کمیشن کے نائب چیئرمین ، یانگ شاو تو کو چین کے قومی نگراں کمیشن کا سربراہ ،  چو چھیان کو چین کی سپریم کورٹ کا صدر اور چانگ چوین کو سپریم پروکیوریٹ کا  پرکیوریٹر  جنرل منتخب کیا گیا ہے۔رائے شماری کے بعد لی کھہ چھیانگ اور یانگ شاو تو سمیت دیگر نو منتخب اعلیٰ عہدہ داروں نے آئین سے وفادری کا حلف اٹھایا۔


شیئر

Related stories