شی جن پھنگ کے لیے چین کےدوبارہ صدر منتخب ہونے پر بیرونی ممالک کے رہنماوں سے مبارکباد کے پیغامات
چینی صد شی جن پھنگ کو پانچ سال کے لیے دوبارہ صدر منتخب ہونے پر دنیا کے مختلف رہنماوں ، سیاسی جماعتوں اور مختلف اداروں کی طرف سے مبارک باد کے پیغامات دیے جا رہے ہیں ۔ شی جن پھنگ کو اتوار کی صبح چین کی تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس میں دوبارہ صدر منتخب کیا گیا ۔ غیر ملکی رہنماوں، سیاسی جماعتوں اور ادروں کی طرف سے مبارکباد کے پیغامات میں اس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کی قیادت میں چین عظیم کامیابیاں حاصل کرے گا اور دنیا کی ترقی و امن کے لیے زیادہ کردار ادا کرے گا ۔ پاکستانی صد ر ممنون حسین نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کا انتخاب چینی عوام کا انکی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا عکاس ہے ۔ صد ر ممنون حسین نے کہا کہ چین نے گزشتہ پانچ سالوں میں غیر معمولی کامیابیاں٘ حاصل کی ہیں جن سے نہ صرف چین کا عالمی سطح پر رتبہ بڑھا ہے بلکہ لوگوں کی زندگیوں میں بڑی تبدیلی آئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ عظیم چینی قوم آگے بڑھتی رہے گی اور خوشحالی کی منزل بھی حاصل کرے گی ۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ چین اور پاکستان چاروں موسموں کے بہترین اسٹیٹیجک ساتھی ہیں ، اور دونوں ملک دو طرف تعلقات کی مضبوطی اور لوگوں کے فائدے کے لیے اپنی ذمہ داریوں کو جاری رکھیں گے۔