چین سائنس و ٹیکنالوجی کی دنیا میں مزید خدمات سر انجام دے گا، چین کے نئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی
چین کے نو منتخب وزیر سائنس و ٹیکنالوجی وانگ جی گانگ نے پیر کے روز تیرہویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے اجلاس کے موقع پر نامہ نگارو ں سے بات جیت کے دوران کہا کہ چین سائنس و ٹیکنالوجی کی دنیا میں مزید خدمات سرانجام دینے کے لئے مسلسل کوشش کرے گا ۔جناب وانگ نے کہا کہ نئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کے طور پر وہ چاہتے ہیں کہ سائنس و ٹیکنالوجی پہلی پیداواری قوت کی حیثیت سے چین میں جدت کےفروغ کے لئے مزید خدمات سر انجام دے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے تمام کام کو قومی اسٹریٹجک کی ضروریات اور اقتصادی و سماجی ترقی کے مطابق کیا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک سازکار ماحول پیدا کیا جائے گا تاکہ سائنس و ٹیکنالوجی کے ارکان کے علاوہ معاشرے کے دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والے زیادہ سے زیادہ افراد سائنس و ٹیکنالوجی کے امور میں شرکت کریں۔انہوں نے کہا کہ پورے سماج میں باصلاحیت افراد اور سائنس و ٹیکنالوجی کے احترام کا ماحول قائم کیا جا ئے گا۔جناب وانگ نے مزید کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق لوگوں کو بہتر سروس فراہم کی جائے گی۔