جدید کاری کا کوئی واحد راستہ نہیں ہے ،شی جن پھنگ

2018-04-10 10:55:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے  صدر مملکت شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ چالیس برسوں میں چین نے  اپنی  صورتحال کی  بنیاد پر دنیا  پر  نظر  رکھتے ہوئے خود مختارانہ طور پر  اپنے پاوں  پر کھڑ ے  ہوتے ہوئے کھلے پن اور دوسرے ممالک  کے  ساتھ  تعاون اور مشترکہ ترقی  کو بھی انتہائی اہمیت دی ہے ۔ علاوہ ازیں  چین سوشلسٹ نظام کے ساتھ  ساتھ سوشلسٹ منڈی کی معیشت کو اہمیت دیتے ہوئے چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ نظام  کی راہ پر  کامیابی سے گامزن  رہا ہے ۔ انہوں نے اس بات پر  زور دیا کہ چین کی کامیابی نے دنیا کو بتایا ہے کہ  جدت کی راہ صرف ایک نہیں بلکہ  درست سمت کی جانب  کوشش سے   ہر راہ اپنے منزل مقصود  تک پہنچ جائے گی ۔


شیئر

Related stories