بو آو ایشیائی فورم دو ہزار اٹھارہ کے سالانہ اجلاس کے تحت چین بھارت اقتصادی تعاون کی گنجائش کے حوالے سے ایک ٹی وی مباحثے کا انعقاد

2018-04-10 17:39:39
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نو تاریخ کو بو آو ایشیائی فورم دو ہزار اٹھارہ کے سالانہ اجلاس کے تحت چین بھارت اقتصادی تعاون کی گنجائش کے حوالے سے ایک ٹی وی مباحثہ  بو آو عالمی میٹنگ سنٹر میں منعقد ہوا۔ بھارت کے ٹاٹا گروپ کےاعزازی چیئرمین رتن ٹاٹا، چین کی وزارت بیرونی تجارت اور اقتصادی تعاون کے سابق نائب وزیر لونگ یونگ ٹھو، چین کے سابق وزیر تجارت چھن ڈے مینگ اور دی بریج تھنک ٹینک کے چیئرمین  جوئیل ریوٹ نے چین بھارت تعلقات اور دو طرفہ تجارتی میل جول کے مستقبل کے موضوع پر بحث کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

ٹاٹا گروپ کے اعزازی چیئرمین نے بحث میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں چین بھارت ترقی کے بہت سے مواقعوں میں اشتراک کر سکتے ہیں، خصوصی طور پر تجارت اور معیشت کے شعبوں میں۔ان کا خیال ہے کہ فریقین کو اعلی سطحی باہمی اعتماد کا نظام قائم کرنا چاہیے اور ایک دوسرے سے مل کر زیادہ شعبوں میں مشترکہ مفادات کو حاصل کرنا چاہیے۔

چین کی وزارت بیرونی تجارت اور اقتصادی تعاون کے سابق نائب وزیر لونگ یونگ ٹھو نے کہا کہ بھارت کو مینوفیکچررز کی صنعت کو مزید فروغ دینا چاہیے۔ صعنتی ڈھانچے کے حوالے سے بھارت میں مینوفیکچررز کی صنعت کی بنیاد کمزور ہے اور اس شعبے میں چین کے  تجربےسے سیکھا جا سکتا ہے  ۔ جناب لونگ نے کہا کہ بھارت میں مینوفیکچررز کی صنعت کے فروغ سے نوجوانوں  کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔


شیئر

Related stories