چینی صدر شی جن پھنگ کی بو آو میں متعدد ملکوں کے رہنماوُں سےملاقاتیں

2018-04-11 10:08:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ کی بو آو میں متعدد ملکوں کے رہنماوُں سےملاقاتیں

چینی صدر شی جن پھنگ کی بو آو میں متعدد ملکوں کے رہنماوُں سےملاقاتیں

دس تاریخ کو بو آوایشیائی فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے بعد  چینی صدر شی جن پھنگ نے پاکستانی وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت متعددملکوں کے رہنماوُں سے ملاقاتیں کیں۔پاکستان بو آو ایشیائی فورم کے بانی ملکوں میں سے ایک ہے۔ پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات کے موقع پر چینی صدر نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ملکر دونوں فریقوں کی روایتی دوستی کو  فروغ دینے کے ساتھ ساتھ باہمی حمایت بھی کرتا رہے گا۔ جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفادات کو توسیع دے گا  اور دونوں ملکوں کی ہم نصیب اتحاد  کمیونٹی بنائے گا۔

 اس کے علاوہ بو آو میں ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹ سے ملاقات کے موقع پر چینی صدر نے کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر  کے سلسلے میں چین اور ہالینڈ قدرتی ساتھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کو باہمی تعاون کےلیے اعلی سطح کا فارمولا مرتب کرنا چاہیے اور تعاون کی ترقی کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنا چاہیے۔اسی دن چینی صدر نے بو آو ایشیائی فورم میں شریک منگولیا کے وزیر اعظم اخناجن خوریلسوخ اور فلپائین کے صدر روڈریگو ڈوٹرٹ  سےبھی ملاقاتیں کیں اور ان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات نیز مشترکہ دلچسپی کے دیگر امور پر  تبادلہ خیال کیا۔


شیئر

Related stories