چین کی پہلی بین الاقوامی درآمد ایکسپو کے حوالے سےڈھاکہ میں میڈیا بریفنگ کا انعقاد

2018-04-21 15:41:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

چین کی پہلی بین الاقوامی درآمد ایکسپو کے حوالے سےڈھاکہ میں میڈیا بریفنگ کا انعقاد

چین کی پہلی بین الاقوامی درآمد ایکسپو کے حوالے سےڈھاکہ میں میڈیا بریفنگ کا انعقاد



چین کی پہلی بین الاقوامی درآمد ایکسپو اور  چین بنگلہ دیش اقتصادی و   تجارتی تعاون کے حوالے سے میڈیا بریفنگ انیس تاریخ کو بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکہ   میں منعقد ہوئی۔ بنگلہ دیش کے سرکاری اہل کار، چین اور بنگلہ دیش کے نامہ نگار وں   اور بنگلہ دیش میں چینی کمپنیوں کے نمائندوں سمیت تقریباً  ایک سو افراد نےمزکورہ   میڈیا بریفنگ میں شرکت کی۔بنگلہ دیش میں تعینات چینی کمرشل قونصلر لی گوانگ جون نے   چین کی پہلی بین الاقوامی  درآمد ایکسپو پر روشنی ڈالی اور دونوں ملکوں کے   درمیان دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعاون سے متعلق دونوں ممالک سے تعلق رکھنے والے   نامہ نگاروں کی  طرف سے کیے گئے سوالات کے جوابات دیے ۔ معلوم ہوا ہے کہ چین کی   پہلی بین الاقوامی درآمد ایکسپو پانچ نومبر  سے دس نومبر دوہزار اٹھارہ تک چین کے   شہر شانگ ہائی میں منعقد ہوگی۔ بنگلہ دیش کی وزارت تجارت سمیت دیگر متعلقہ ادارے اس   ایکسپو میں شرکت کے لیے بڑی دلچسپی رکھتے ہیں۔ اس ایکسپو میں شرکت کے لئے متعلقہ   تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔


شیئر

Related stories