سی پیک طویل المدتی تعاون کا منصوبہ ہے ۔چینی وزارت خارجہ

2018-05-31 11:02:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ ہوا چھون انگ نے  حالیہ دنوں  بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس میں کشمیر کے مسئلے پر چین کے موقف کے بارے میں نامہ نگار کے سوال کا جواب دیا۔پریس کانفرنس میں ایک نامہ نگار نے پوچھا کہ بھارت نے پاکستان کی طرف سے گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کے اعلان پر سخت اہتجاج کیا ہے اور کہا جاتا ہے کہ پاکستان نےمذکورہ فیصلہ اس علاقے سے گزرنے والے سی پیک منصوبے کے لیے کیا ہے اس حوالے سے  چین کا کیا موقف ہے۔ اس سوال کے جواب میں محترمہ ہوا چھون انگ نے کہا کہ چین پاک اقتصادی راہداری طویل المدتی تعاون کا منصوبہ ہے جس کا مقصد متعلقہ علاقوں میں بنیادی تنصیبات اور مقامی عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے تاکہ ان علاقوں میں اقتصادی اور سماجی ترقی ہو سکے۔ انہوں نے مسلئہ کشمیر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ تاریخ سے جڑا ہوا  ہے جس کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

شیئر

Related stories