پاکستان کے عام انتخابات کے اثرات چین پاک تعلقات پر مرتب نہیں ہونگے۔ چینی وزارت خارجہ

2018-06-05 16:48:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان محترمہ ہوا چھون انگ نے چار تاریخ کو بیجنگ میں  پاکستان کے عام انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عام  انتخابات کا جو بھی نتیجہ نکلے ، اس سے چین پاک چار موسموں کے تعاون کے تزویراتی تعلقات متاثر نہیں ہونگے۔
محترمہ ہوا چھن انگ نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے  کہ پاکستان کے عام انتخابات جولائی کے آخر میں منعقد ہونگے۔ چین کو امید ہے کہ انتخابات مستحکم طریقے سے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے  ۔ ہمیں یقین ہے کہ انتخابات کا کوئی بھی نتیجہ  نکلے اس سے  چین پاک چار موسموں کے تعاون کے تزویراتی تعلقات متاثر نہیں ہونگے۔
معلوم ہوا ہے کہ  پاکستان کے عام انتخابات پچیس جولائی کو منعقد ہونگے جبکہ موجودہ حکومت کی پانچ سالہ  مدت اکتیس مئی کو  ختم ہو چکی ہے۔عام انتخابات کے لیے اور نئی حکومت کی تشکیل  سے قبل کے  عرصے کے لیے پاکستان کے ریٹائرڈ  جسٹس ناصر الملک نے نگران وزیر اعظم کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔

شیئر

Related stories