شنگھائی تعاون تنظیم کے صنعتی و تجارتی فورم کا بیجنگ میں انعقاد

2018-06-06 19:31:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شنگھائی تعاون تنظیم کا صنعتی و تجارتی فورم چھ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔چین، پاکستان، روس ،بھارت اور  قازقستان سمیت مختلف  ملکوں سے آنے والے تین سو سے زائد صنعتکاروں اور  تاجروں نے اجلاس میں شرکت کی اور  تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان صنعتی و کاروباری تعاون اور  متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اجلاس میں شریک پاکستان کے  حبیب بینک کے بیجنگ آفس کے سربراہ محمد حنیف  نے کہا کہ پاکستان شنگھائی روح کو بہتر سمجھ کر تنظیم کے دوسرے رکن ملکوں کےساتھ زیادہ قریبی تعاون کرنے کا خواہشمند ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان خوشگوار تعلقات پائے جاتے ہیں ۔شنگھائی تعاون تنظیم میں شامل ہونے کے بعد پاکستان کو زیادہ ملکوں کےساتھ تعاون کرنے کے مواقع حاصل ہوئے ہیں۔
معلوم ہوا ہےکہ دو ہزار ایک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کے وقت تنظیم کے دوسرے ارکان کے ساتھ چین کی تجارت کا حجم بارہ ارب امریکی ڈالرز تھا، دو ہزار سترہ میں یہ مالیت دو کھرب دس ارب امریکی ڈالرز تک جا پہنچی ہے۔

شیئر

Related stories