شنگھائی تعاون تنظیم کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے چین مزید اقدامات اپنائے گا، شی جن پھنگ
2018-06-10 13:12:53
چینی صدر شی جن پھنگ نے دس تاریخ کو کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے لیے آئندہ تین برسوں میں چین ایس سی او کے مختلف فریقوں کے قانون نافذ کرنے والے اہل کاروں کے لئے دو ہزار اور انسانی وسائل کی ترقی کےشعبے میں تربیت کے تین ہزار مواقع فراہم کرے گا ۔چھنگ تاو میں چین- ایس سی او علاقائی اقتصادی و تجارتی تعاون کے مثالی زون کی تعمیر کی جائے گی ،چین -ایس سی او قانونی سروس کی کمیٹی قائم کی جائے گی ۔ اس کے علاوہ چین ایس سی او بینکوں کی یونین یعنی
انٹر بینک کنسورشیم آف شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈھانچے کے تحت تیس ارب آر ایم بی مالیت کے خصوصی قرض کا منصوبہ شروع کرے گا اور مختلف ممالک کے لیے موسمیاتی سروسز بھی فراہم کرے گا۔