چین کا عالمی تجارت کے فروغ میں نمایاں کردار ہے ،چین میں برازیل کے سابق سفیر

2018-06-24 15:46:44
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

رواں برس چین میں اصلاحات اور کھلی پالیسی کے نفاذ کی چالیسویں سالگرہ ہے۔اصلاحات    اور  عالمی کثیرالطرفہ تجارتی نظام کو آگے بڑھانے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے حال ہی میں   چینی صدر شی جن پھنگ نے  اعلان کیا کہ رواں سال سے چین درآمدات و برآمدات کے حوالے   سے بین الاقوامی ایکسپو منعقد کرئے گا۔ چین میں برازیل کے سابق سفیر، برازیل کی   برآمدات و سرمایہ کاری کے بیورو  کے سربراہ روبرٹو جاکیوریب نے اس حوالے سے سی آر   آئی کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے  کہا کہ برازیل کی حکومت چینی اقدام    کی بھرپور حمایت کرئے گی ۔ انہوں نے عالمی تجارت کی ترقی میں چین کی نمایاں خدمات   کو بھرپور سراہا۔
سابق سفیر نے موجودہ دور میں  عالمی تجارت کو درپیش نت نئے   خطرات اور  یکطرفہ پسندی اور  تجارتی تحفظ پسندی کے ابھرتے ہوئے رجحان پر گہری   تشویش ظاہر کی ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ برازیل اور چین آزاد تجارتی نظام   اور  کثیرالطرفہ نظام کے حامی ہیں ۔ برازیل کو امید ہے کہ تجارتی تنازعات کو بات   چیت کے ذریعے  معقول انداز سے حل کیا جائے گا۔

شیئر

Related stories