چین نے ایک راکٹ کے ذریعے پاکستان کے دو سیٹلائٹس کو خلا میں چھوڑ دیا

2018-07-09 15:48:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn
نو جولائی   کو چین نے جو چھوان نامی سیٹلائٹ لانچنگ  سینٹر میں لانگ مارچ نمبر دو سی راکٹ کے   ذریعے کامیابی کے ساتھ پاکستان کے  زیادہ فاصلے کے سینسنگ سیٹلائٹ نمبر ایک  اور   پاک ٹیس اے -1   سیٹلائٹ کو خلا میں چھوڑا۔ سیٹلائٹس مقررہ مدار میں داخل ہوگئے   ہیں۔
یہ چین اور پاکستان کے درمیان خلائی لحاظ سے دوسری مرتبہ  تعاون ہے۔معلوم   ہوا ہے کہ پاکستان کے زیادہ فاصلے کا سینسنگ سیٹلائٹ نمبر ایک چائنا اکیڈمی آف   خلائی ٹیکنالوجی کے تحت ایک کمپنی کی جانب سے پاکستان کے لئے تیار کردہ ایک آپٹیکل   ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے۔جس کا پاکستان کے لینڈ ریسورسز کی تحقیق ،ماحول کے تحفظ   ،آفات کی نگرانی اور انتظام، فصلوں کے تخمینہ اور شہری منصوبہ بندی سمیت دیگر شعبوں   میں استعمال کیا جائے گا۔جس سے پاکستان کی قومی معیشت کی ترقی، عوام کی زندگی کو   بہتر بنانےاور سماجی ترقی کے فروغ کے لحاظ سے مثبت کردار ادا کیا جائے گا۔اس کے   علاوہ اس سیٹلائٹ کے ذریعے چین پاک اقتصادی راہداری اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر   کے لئے سپیشیل  ریموٹ سینسینگ انفارمیشن سروس فراہم کی جائے گی ۔ پاک ٹیس اے   -1 سیٹلائٹ پاکستان کا خود تیار کردہ کردہ سائنسی ٹیسٹ سیٹلائٹ ہے۔


شیئر

Related stories