پاکستان میں دہشت گردی کے واقعے پر چینی صدر شی جن پھنگ کا صدر پاکستان کے نام تعزیتی پیغام

2018-07-15 20:11:05
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے پاکستان میں ہونے والے شدید دہشت گرد ی کے واقعے پر اتوار کے روز پاکستان کے صدر ممنون حسین کے نام تعزیتی پیغام بھیجا ۔ پیغام میں چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے واقعے میں جاں بحق افراد کے لئے رنج و غم کا اظہار کیا اور تمام زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے ساتھ گہری ہمدردی کا اظہار کیا ۔ 
شی جن پھنگ نے کہا کہ دہشتگردی بنی نوع انسان کی مشترکہ دشمن ہے ۔ چین کسی بھی انداز میں ہونے والی دہشت گردی کی غیر متزلزل مخالفت کرتا ہے اور  دہشتگردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی عوام ہمیشہ پاکستانی  عوام کے ساتھ  کھڑے ہیں اور دہشتگردی کے خلاف ، ملک کے استحکام اور عوام کی جان کی سلامتی کے تحفظ  کے لئے کی  جانے والی تمام کوششوں کی حمایت کرتی ہے  ۔ 

شیئر

Related stories