شانگ شا یاوؑ نامی فن کوزہ گری ایک ہزار سال کے بعد چین واپس آگیا

2018-08-02 16:15:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

کوزہ گری مٹی اور آگ کا فن ہے۔شانگ شا یاؤ نامی یہ فن چین کی تاریخ برتن سازی کا  ایک اہم حصہ ہے۔جو چین کی تاریخ کے لمبے دریا میں ایک لازوال علامت بن چکا ہے ۔ انیس سو اٹھانوے میں انڈونیشیا کے جزیرہ بیلیٹنگ کے نزدیک سمندری علاقے میں خیے شی نامی  ایک عرب انداز کی   بادبانی کشتی دریافت کی  گئی۔اس کشتی میں چین کے تانگ خاندان کا  بہت سا سامان تھا ۔ پانی سے بچ جانے والی  سرسٹھ ہزار اشیا میں سے چھپن ہزار اشیا شانگ شا یاؤ نامی کوزے ہیں  ۔ ان میں سے  زیادہ تر  کو اس وقت سنگاپور  کےایشیائی تہذیب میوزیم میں ثقافتی آثارِ قدیمہ کے طور پر محفوظ  کر لیا گیا ۔ان آثارِ قدیمہ کو ان کے آبائی وطن واپس لانے کے لیے شہر شانگ شا  کی حکومت نے  کوشش جاری رکھی۔ دس نومبر دو ہزار سترہ کو  یہ ایک سو باسٹھ آثارِ قدیمہ شہر شانگ شا واپس آگئے ہیں جو چین کے تانگ خاندان میں کوزہ گری  کی بیرونی ممالک سے تجارت کے حوالے سے تحقیق میں بڑی اہمیت رکھتا ہے۔

شیئر

Related stories