اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی سے چین کا مستقبل روشن تر ہو رہا ہے، شن ہوا نیوز ایجنسی کا خصوصی مضمون

2018-08-12 15:43:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شن خوا نیوز ایجنسی کے شائع کردہ ایک خصوصی مضمون میں اس   بات کی نشاندہی کی  گئی ہے کہ اصلاحات اور کھلے پن  کی پالیسی اپنانےسے سوشلسٹ چین   کا مستقبل مزید روشن ہو رہا ہے۔
بارہ تاریخ کو شن خوا نیوز ایجنسی کے شائع کردہ    مضمون میں بیان کیا گیا کہ اصلاحات اور کھلے پن کی بنا پر چین نے ترقی کے لیے ایک   وسیع راستے کا انتخاب کرتے ہوئے ترقی کا ایک نیا در  وا  کیا ہے۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا تھا   کہ اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی اپنانا جدید چین کے مستقبل کے لیے ایک کلیدی   فیصلہ ہے اور چینی قوم کی نشاط ثانیہ کی تکمیل کے لیے بھی خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔   اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عمل درآمد کرنے سے چالیس سال کے دوران  چین میں   بڑی تبدیلیاں آئی ہیں ۔اس وقت چین دنیا میں برآمدات کے لحاظ سے سب سے بڑا ملک ہے جب   کہ درآمدات کے اعتبار سےدوسرا بڑا ملک ہے۔گزشتہ کئی برسوں سے عالمی اقتصادی اضافے میں   چین کی خدمات تیس فیصد سے زیادہ رہی ہے۔ چین نے ترقی یافتہ مغربی ممالک کے سیکڑوں   برسوں پر محیط ترقی اور جدت  کےسفر  کو ان تھک محنت سے چند عشروں میں طے کیا ہے۔اس   وقت چین ایک پسماندہ ملک سے ایک مستحکم، مضبوط اورطاقتور ملک بن چکا ہے اور قومی   نشاط ثانیہ کے ہدف سے جتنا قریب اب ہے اتنا  تاریخ میں  پہلے کبھی نہیں ہوا   تھا۔
مضمون میں بیان کیا گیا ہے  وقت نے یہ ثابت کیا ہے کہ اصلاحات اور کھلے پن   کے جس راستے پر ہم گامزن ہیں ہمیں اسی پر گامزن رہنا چاہیئے ۔ اسی راستے پر آگے   بڑھیں تو مستقبل مزید تابناک ہو گا۔


شیئر

Related stories