بیجنگ : یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی باوقار تقریب

2018-08-14 16:24:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیجنگ : یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی باوقار تقریب

بیجنگ : یوم آزادی کے موقع پر پاکستانی سفارتخانے میں پرچم کشائی کی باوقار تقریب

چودہ اگست دو ہزار اٹھارہ کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کا بہترواں یوم آزادی بے حد پروقار انداز میں منایا گیا۔ یوم آزادی کی اس تقریب میں چین میں مقیم پاکستانیوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا ، جس کے بعد قومی ترانے کی گونج میں ،پاکستانی سفیر  جناب مسعودخالد نے پاکستانی پرچم کو سر بلند کیا۔ پرچم کشائی کے بعد جناب مسعود خالد نے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات بھی پڑھ کر سنائے۔
صدر پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ،" میرا اس بات پر یقین ہے کہ اگر ہم اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر صرف اپنے وطن کی عظمت اور اس کی ترقی کو مطمع نظر بنالیں تو اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم اپنی عظمت رفتہ کو حاصل کر سکتے ہیں"۔
وزیر اعظم پاکستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ،"جغرافیائی محل وقوع سے لے کر قابل نوجوانوں تک ہمارے پاس وہ تمام عناصر موجود ہیں جن کی مدد سے ہم اپنی قسمت خود سنوار کر ایک کامیاب قوم کے طور پر خود کو بلند مقام تک لے جا سکتے ہیں ہم قائد اعظم کے اصولوں پر عمل  کریں تو پاکستان کو دنیا میں ایک مستحکم اور باوقار ملک بنا سکتے ہیں۔
چین میں تعینات پاکستانی سفیرجناب مسعود خالد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چین میں مقیم پاکستانی برادری کو یوم آزادی کی مبارک باد پیش کی اور  چین اور پاکستان کے مضبوط اور قریبی تعلقات کا اعادہ کرتے ہوئے پاک - چین اقتصادی راہداری کو روشنی کا مینار قرار دیا۔ تقریب میں پاکستانی طلبہ نے ملی نغمات بھی پیش کیے اور بھرپور داد وصول کی۔  


شیئر

Related stories