چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے صدر کا پاکستانی اسپیکر کے نام تہنیتی پیغام

2018-08-16 11:13:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے صدر لی چان شو نے پاکستانی قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر  کے نام تہنیتی پیغام بھیجا ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں اسد قیصر  کو پاکستانی قومی اسمبلی کے اسپیکر بننے پر مبارک باد دی اور نیک تمناوُں کا اظہار کیا  ۔ 
انہوں نے کہا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے تزویراتی تعاون کے شراکت دار ہیں۔ دونوں ممالک کی دوستی تاریخ اور  تبدیل ہونے والی بین الاقوامی صورتحال کے مطابق آزمائشوں  پر پوری اتر  چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ  یہ مضبوط اور سدا بہار  دوستی ہے ۔ چین -پاک  تعلقات مختلف ممالک کےلیےہم آہنگی کے ساتھ  بقا اور مشترکہ ترقی کی مثال بن گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چینی صدر شی جن پھنگ اور پاکستانی رہنماوں کی قیادت میں چین -پاک تعلقات  صحت مندانہ اور مستحکم طور پر آگے بڑھتے رہے ہیں ۔ دونوں ممالک نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت مضبوط تعاون کیا اور سی پیک کی تعمیر  میں حاصل کردہ ثمرات سے دونوں ممالک اور عوام مستفید ہو  گئے  ۔ 
لی چان شو نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور چین- پاک ہم نصیب معاشرے کے قیام کےلئے بھر پور کوشش کرتا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چینی قومی عوامی کانگریس پاکستان کی قومی اسمبلی کے ساتھ دوستانہ تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئے چین- پاک تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے  کوشش کرے گی ۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں پاکستان اور اسکی عوام کی خوشحالی کے لیے نیک تمناوُں بھی کا اظہار کیا  ۔ 

شیئر

Related stories