چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای کی پاکستانی سینٹ کے چیرمین صادق سنجرانی سے ملاقات

2018-08-17 14:27:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سولہ تاریخ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نےچین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستانی سینٹ کے چیر مین صادق سنجرانی سے ملاقات کی  ہے۔
وانگ ای نے کہا کہ پاکستان میں عام انتخابات کامیابی سےمکمل ہو گئے ہیں  اور  انہیں یقین ہے کہ نئی حکومت کی قیادت میں   پاکستان  اپنی ترقی میں نئی  کامیابیاں حاصل کرے گی ۔ وانگ ای نے مزید  کہا  کہ چینی حکومت  ماضِی کی طرح آئندہ بھی پاکستان کے اقتدار اعلی اور ترقی کے حقوق و مفادات  کی حمایت  کرے گی ۔  چین چاہتا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر  سی پیک  کی تعمیر  کو  آگے بڑھانے  اور  چین پاک  چار موسموں  کے تزویراتی تعاون  کے شراکت داری کے تعلقات کے فروغ کے لئے  مشترکہ  کوشش کی جائے گی ۔
اس موقع پر صادق سنجرانی نے کہا کہ  چین کے ساتھ دوستی پاکستان کی  بنیادی خارجہ پالیسی ہے اور پاکستان کی تما م  سیاسی جماعتیں اس بات پر متفق ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی اس   پالیسی میں کوئی  تبدیل نہیں ہو گی ۔پاکستان کی نئی  حکومت چین کےساتھ  مل کر دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت سی پیک کی تعمیر  کو آگے بڑھانے کی کوشش کرے گی ۔ 

شیئر

Related stories