ہزاروں سال پرانے سینابار کے شہر کا ماضی اور حال

2018-09-05 15:22:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


پانچ ستمبر کی صبح چین کے صوبے گوئی چو کے وان شان شہر میں ایک سرگرمی کا انعقاد کیا گیا جس میں چین کی اصلاحات اور کھلے پن پر عملدرآمد کے چالیس سالہ عرصے میں مقامی علاقے پر مرتب اثرات کی عکاسی کی گئی ۔ سرگرمی کا موضوع” ہزاروں سال پرانے سینابار کے شہر کا ماضی اور حال” تھا جس میں سینابار کی مقامی کان کی سروے کی تاریخ اور ان قدرتی ذخائر کے خاتمے کے بعد سیروسیاحت کے فروغ کی مکمل روداد سنائی گئی ۔ 

سیاحوں کی دلچسپی کے لیے ان پرانی کانوں کو اصل حالت برقرار رکھتے ہوئے ایک تفریح گاہ بنا دیا گیا ہے خنک تاریک غار نما کان میں داخل ہوں تو ایک نئی دنیا آپ کے سامنے ہوتی ہےجہاں رنگا رنگ روشنیوں سے سجی سب سے طویل زیر زمین سرنگ اور تاؤ ازم سے متعلقہ اشیا قابل دید ہیں ۔ 

یہاں سے آگے بڑھیں تو انسانی ذہانت کا ایک اور کمال شیشے کا وہ ۶۰ میٹر طویل پل ہے جو بغیر کسی ستون یا سہارے کے ہوا میں معلق ہے اور سیاحوں کو جرات آزمانے پر اکساتا ہے ۔ پل پر سے پوری وادی کا نظارہ بھی  قابل دید ہے۔

 


شیئر

Related stories