چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سوکی کناری نامی پن بجلی گھر کی تعمیر جاری ہے

2018-09-05 15:57:03
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سوکی کناری نامی پن بجلی گھر کی تعمیر  جاری ہے

چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان میں سوکی کناری نامی پن بجلی گھر کی تعمیر  جاری ہے


چینی کمپنی کی سرمایہ کاری سے پاکستان میں سوکی کناری نامی پن بجلی گھر کی تعمیر زور و شور سے جاری ہے۔ یہ پن بجلی گھر دو سال کے قلیل عرصے میں تعمیر مکمل ہونے کے بعد بجلی کی پیداوار شروع کر دے گا۔ سوکی کناری پن بجلی گھر کا منصوبہ صوبی خیبر پختونخواہ کے علاقے مانسہرا میں دریائے کنہار پر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کا شمار چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اہم منصوبوں میں ہوتا ہے۔ اس منصوبے میں چین کی جانب سے ایک ارب چھیانوے کروڑ بیس لاکھ امریکی ڈالز کی سرمایہ کاری کی جائے گی ۔  اس منصوبے کی پیداواری صلاحیت 884 میگا واٹ ہے۔ اس منصوبے سے سالانہ 32 اعشاریہ 21 بلین کلو واٹ ہاور بجلی حاصل ہوگی۔ یہ منصوبہ پاکستان کی کل پن بجلی کا سات اعشاریہ  پانچ  فیصد  پیدا کرے گا۔ یہ منصوبہ  اکتیس اکتوبر سن 2022 میں پا یۂ تکمیل کو پہنچے گا۔ اس منصوبے سے پانچ ہزار  مقامی افراد کو روزگار ملے گا۔

شیئر

Related stories