پاکستان کی شاہراہ قراقرم کی ترتیب نو کے دوسرے مرحلے(حویلیاں تا تھا کوٹ )پروجیکٹ کی تکمیل

2018-09-05 15:58:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 پاکستان کی  شاہراہ قراقرم کی ترتیب نو کے دوسرے مرحلے(حویلیاں تا تھا کوٹ )پروجیکٹ کی تکمیل

پاکستان کی  شاہراہ قراقرم کی ترتیب نو کے دوسرے مرحلے(حویلیاں تا تھا کوٹ )پروجیکٹ کی تکمیل

پاکستان کی شاہراہ قرارقرم  کی ترتیب نو کے دوسرے مرحلے(حویلیاں تا تھا کوٹ )کا اہم جزوی  پروجیکٹ بنیادی طور پر مکمل ہو گیا ہے ۔ اس شاہراہ  کی تکمیل کے بعد حویلیاں اور تھاکوٹ کے درمیان آمدورفت کا وقت بہت حد تک کم ہو جائے گا ۔ اس سے پاکستا ن کی معاشی ترقی اور چین پاک اقتصادی و تجارتی تعاون کے لئے فعال کردار ادا کیا جائے گا ۔ 
حویلیاں سے تھاکوٹ تک شاہراہ صوبہ خیبرپختنخواہ سے گزرتی ہے اور اس کی کل لمبائی ایک سو اٹھارہ اعشاریہ ایک دو چار کلومیٹر  ہے ۔ 
یاد  رہے کہ انیس  فروری دو ہزار چودہ میں چینی کمپنی اور پاکستانی وزارت مواصلات نے شاہرہ قراقرم کی  ترتیب نو کے دوسرے مرحلے کے منصوبے کے حوالے سے یاد داشت پر دستخط کئےتھے ۔ منصوبے کے مطابق دوسرے مرحلے کی شاہراہ رائے کوٹ سے اسلام آباد تک جاتی ہے اور اس کی کل لمبائِی چار سو ستاسی کلومیٹر  ہے ۔ یہ پروجیکٹ حویلیاں تا تھاکوٹ ، حویلیاں تا اسلام آباد اور تھاکوٹ تا رائے کوٹ سمیت ان تین حصوں پر مشتل ہے ۔ 

شیئر

Related stories