پاکستان کے نومنتخب صدر عارف علوی کے نام چینی صدر شی جن پھنگ کا تحنیتی پیغام

2018-09-05 18:34:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے چار ستمبر کو نو منتخب پاکستانی صدر عارف علوی کے نام ایک تحنیتی پیغام بھیجتے ہوئے انہیں پاکستان کے نئے صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی۔
چینی صدر نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین اور پاکستان اچھے پڑوسی ،اچھے  دوست اور اچھے بھائی ہیں۔دونوں ممالک کی دوستی  بین الاقوامی صورتحال کی تبدیلیوں کی آزمائشوں سے گزری ہے اور بدستور مضبوطی سے آگے بڑھ رہی ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ انہوں  نے دو ہزار پندرہ میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اُس موقع پر دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو چاروں موسموں کے اسٹیٹجک  تعاون کے شراکت دارانہ تعلقات تک بڑھانے کا فیصلہ کیاتھا ۔جناب شی نے کہا کہ حالیہ برسوں میں دونوں فریقین کی مشترکہ کوششوں کے تحت دونوں ممالک کا سیاسی باہمی اعتماد  مزید مضبوط ہو رہا ہےاورچین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کےنمایاں ثمرات حاصل ہوئے ہیں جس سے نہ صرف دونوں ممالک اور عام کو خوشحالی ملی ہے بلکہ علاقائی امن و ترقی کے لیے بھی مثبت کردار ادا کیا گیا ہے۔
جناب شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ موجودہ صورتحال میں چین -پاک تعلقات کی اسٹریٹجک اہمیت مزید نمایاں ہوگئی ہے اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی مزید مضبوط طور پر حمایت کرنی چاہیئے اور مزید گہرائی کے ساتھ تعاون کرنا چاہیئے۔چینی صدر نے کہا کہ وہ چین-پاک تعلقات کی ترقی کو بڑی اہمیت دیتے ہیں اور پاکستانی صدر کے ساتھ ملکر چین اور پاکستان کے مابین چاروں موسموں کے اسٹریٹجک تعاون کے شراکت دارانہ  تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچانے کےخواہاں ہیں تاکہ مزید قریبی چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تشکیل دی جاسکے۔


شیئر

Related stories