بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب کا اہتمام

2018-09-07 15:52:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب کا اہتمام

بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں یوم دفاع پاکستان کی تقریب کا اہتمام

بیجنگ میں قائم پاکستانی سفارتخانے میں چھہ ستمبر کو یوم دفاع پاکستان اور یوم شہدا کو جزبے اور پر وقار طریقے سے منایا گیا۔یوم دفاع کو  شہدا  کے ساتھ ساتھ وطن کے دفاع کے لیے قربانی پیش کرنے والے دھرتی کے سپوتوں سےمنسوب کیا گیا ۔چین کی پیپلز لیبریشن آرمی کےپولیٹیکل ورک ڈیپارٹمنٹ کے میجر جنرل جیانگ قیامنگ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ علاوہ ازیں جوا ئنٹ اسٹاف آف پیپلز لیبریشن آرمی کی نمائندگی کرتے ہوئے بحری اور چینی فضائیہ سمیت چین کے چار میجر جنرلز نے بھی تقریب میں شرکت کی۔تقریب میں سفرا، سفارتکاروں ،چین کے سرکاری حکام، دفاعی اور فوجی اتاشیوں ، اور میڈیا کے نمائندوں سمیت چین میں رہائش پزیر پاکستانیوں نے بھی شرکت کی ۔
تقریب کا آغاز مسلح افواج،قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ملک کے لیے قربانی دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے  پاکستان اور چین کے قومی ترانے کے ساتھ ہوا۔چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے اپنے خطاب میں  مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ جناب مسعود خالد نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ  ہمیں یوم دفاع ہماری بہادر مسلح فورسسز ، انکے فطری جزبہ حب الوطنی ،ڈسپلن اور ملک کے ساتھ عہد کی یاد دلاتا ہے  ۔
پاکستانی سفیر نے کہا اپنے ہمسایوں کو پر امن اور خوشحال دیکھنا پاکستان  کی خارجہ پالیسی کا کلیدی اصول ہے ۔


شیئر

Related stories