چینی کمپنی کے تعاون سے مزید بائیس پاکستانی طالب علم اعلی تعلیم کے لیے چین آ رہے ہیں

2018-09-07 15:55:59
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سنہو ا نیوز ایجنسی کے مطابق چینی صنعتی ادارے کے مالی تعاون سے چین میں تعلیم کے حصول کے لیے آنے والے پاکستانی طالب علموں کی دوسری کھیپ کی الوداعی  تقریب چھ تاریخ کو پاکستان میں منعقد ہوئی۔رواں ماہ کے وسط میں مزید بائیس پاکستانی طالب علم چین میں دو سالہ  ماسٹرز کی تعلیم کے لیے چین کا سفر کریں گے  ۔ چیرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن پاکستان  ڈاکٹر طارق بنوری نے چینی صنعتی ادارے کے تعاون پر  شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ تمام طالب علم چین میں پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کر کے پاک -چین دوستی کو  مزید بروئے کار لائیں گے۔
پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جینگ نے کہا کہ یہ منصوبہ سی پیک کے تحت عوامی دوستی کا ٹھوس عکاس ہے  جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے  کہ سی پیک نہ صرف سرکاری سطح پر  تعاون بلکہ عوام کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی بھی مثال ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ باصلاحیت افراد کی جدید تربیت پاکستان کی ترقی کے لیے بہت اہم ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ تعلیمی تعاون کے  اس  منصوبے کو چین کی روڈ اینڈ برج کمپنی اور پاکستانی ہائر ایجوکیشن کمیشن  کے اشتراک سے فروغ دیا جا رہا ہے۔مذکورہ  چینی کمپنی نے پانچ سال میں ایک سو پاکستانی طالب علموں کے لیے چین میں دو سالہ ماسٹر ز کی تعلیم کے لیے مکمل فیس فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔


  


شیئر

Related stories