پاکستان کے صدر مملکت عارف علوی کی وانگ ای سے ملاقات

2018-09-10 11:08:38
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

پاکستان کے صدر مملکت عارف علوی کی وانگ ای سے ملاقات

پاکستان کے صدر مملکت عارف علوی کی وانگ ای سے ملاقات

نو ستمبر کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے اسلام آباد میں پاکستان کے نو منتخب صدر مملکت عارف علوی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پرصدر علوی نے کہا کہ چین کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کا فروغ پاکستان کی طے شدہ قومی پالیسی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ پچاس سالوں سے پاک-چین دوستی کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔جناب عارف علوی نے کہا کہ دونوں ممالک کی دوستی نہ صرف باہمی مفادات کی بنیاد پر قائم ہے بلکہ دونوں ممالک کے عوام کے دل بھی ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک-چین اقتصادی راہداری دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا اہم حصہ ہےاورپاکستانی عوام اس  راہداری سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔پاکستانی صد ر نے مزید کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت پاک-چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کی بھرپور کوشش کرے گی اور غربت کے خاتمے ، انسداد بدعنوانی اور روزگار سمیت مختلف شعبوں میں چین  کے تجربات سے فائدہ اٹھا ئے گی۔
وانگ ای نے کہا کہ چین- پاک دوستی پتھر کی طرح پختہ ہے اور ملک کی اندرونی صورتحال کی تبدیلیوں سے متاثر نہیں ہوتی ۔جناب وانگ نے کہا کہ چین پاک دوستی کبھی نہیں ٹوٹے گی اور دونوں ملکی کی دوستی بین الاقوامی صورتحال کی تبدیلیوں کی آزمائشوں سے بھی گزر چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ انکے دورے کا مقصد صدر شی جن پھنگ کے حکم کے مطابق پاکستان کی نئی حکومت سے رابطہ کرنا اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
وانگ ای نے اس بات کا اعادہ کیا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر چین-پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر کو آگے بڑھانا چاہتا ہے، عالمی و علاقائی امور میں قریبی مشاورت  اور دونوں ممالک کے درمیان اہم دلچسپی اور عالمی انصاف کا تحفظ کرنا چاہتا ہے۔
واضح رہے کہ چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے  اپنے پاکستانی ہم منصب کی دعوت پر آٹھ سے نو ستمبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔دورہ پاکستان کے دوران وانگ ای نے نو منتخب پاکستانی صدر عارف علوی کی تقریب حلف برداری میں بھی شرکت کی۔


شیئر

Related stories