چائنہ میڈیا گروپ کو بین الاقوامی معیار کا اہم میڈیا بنایا جائے گا : تبصرہ

2018-09-26 22:24:32
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


  چین کے چائنہ سینٹرل ٹیلی ویژن کے قیام اور  چین میں ٹی وی سروس کے آغاز کی ساٹھویں سالگرہ  کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے مبارک باد کا پیغام بھیجا۔چینی صدر نے ساٹھ برسوں میں چین کے ٹی وی کےشعبے میں حاصل کردہ ثمرات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے چین کے براڈکاسٹنگ اور ٹیلی ویژن کے شعبے کے مستقبل کے لیے نیا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

جس کے مطابق چینی صدر نے ایک بین الاقوامی معیار کے بااثر میڈیا کی تشکیل کا حکم دیا  ۔رواں سال مارچ میں چائنہ میڈیا گروپ کی تشکیل عمل میں آئی جس سے مذکورہ مقصد کو پورا کرنے  کے لیے ایک تاریخی موقع ملا ہے ۔

پریس اطلاعات کے شعبے میں سرکاری میڈیا کی حیثیت سے چائنہ میڈیا گروپ کو  شی جن پھنگ کے نئے عہد کے تحت چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات کو روشناس کرانے میں اہم کردار ادا کرنا ہے  اور اچھی رپورٹنگ کو لوگوں تک پہنچانے کی پوری کوشش کرنی ہے۔

اس وقت چائنہ میڈیا گروپ ایک نئے نقطہ آغاز پر کھڑا ہوا ہے۔چائنہ میڈیا گروپ عوام کی ضروریات کو ترجیح دیتے ہوئے روایتی اور نئے میڈیا کا انضمام کرے گا اور بین الاقوامی معیار کے اہم میڈیا ادارے کی تشکیل کے مقصد کو پورا کرنے  کی بھرپور کوشش کرےگا۔


شیئر

Related stories