صدر،وزیراعظم پاکستان کی چین کو قومی دن پر مبارک باد

2018-10-03 16:01:20
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


صدر،وزیراعظم پاکستان  کی چین کو قومی دن پر مبارک باد

صدر،وزیراعظم پاکستان  کی چین کو قومی دن پر مبارک باد



 اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اوروزیراعظم عمرا ن خان نے چین کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری سے بھرپور استفادہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔چین کے قومی دن کے موقع پر چین کے صدر اور وزیراعظم کے نام اپنے الگ الگ پیغامات میں انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہونگے۔صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سی پیک سے دونوں ملکوں کے عوام کو بھرپور فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ چین کی خوشحالی کی جانب سفر میں پاکستان ہمیشہ اس کا قابل اعتماد دوست رہے گا۔اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان اور چین اچھے ہمسائے دوست شراکتدار اور بھائی ہیں۔انہوں نے کہاکہ پچھلے عشروں کے دوران چین کی شاندار ترقی پاکستان سمیت تمام ترقی پذیر ممالک کے لئے مشعل راہ ہے۔

 


شیئر

Related stories