چین: سی پیک کا قرضہ پاکستان کو درپیش مالیاتی مشکلات کی بنیادی وجہ نہیں

2018-10-15 18:29:47
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی وزارت   خارجہ کے ترجمان لو کھانگ نے پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں ایک رسمی کانفرنس میں کہا کہ   چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر دونوں حکومتوں کی جانب سے جامع مشاورت،تعمیراتی   شراکت داری اور مشترکہ مفادات کے اصول پر شروع ہونے والامنصوبہ ہے۔ پاکستان کے   قرضوں میں  سی پیک کا تناسب بہت کم ہے اور پاکستان کی مالیاتی مشکلات کی وجہ بھی   نہیں۔
لو کھانگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کو توسیع دینے کے لیے   مشترکہ کوشش کرنے کا خواہاں ہے تاکہ پاکستان کی خود پر انحصار اور ترقیاتی صلاحیت   کو مضبوط بنایا جاسکے۔


شیئر

Related stories