بیجنگ میں بین الاقوامی خیراتی بازار کاانعقاد

2018-10-21 19:04:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

بیجنگ میں بین الاقوامی خیراتی بازار کاانعقاد

بیجنگ میں بین الاقوامی خیراتی بازار کاانعقاد

اکیس اکتوبر  کو بیجنگ کے نیشنل سٹیڈیم میں "محبت  سرحدوں کو نہیں جا نتی، دنیا سے محبت کا پیغام "  کے عنوان  سے  پسماندہ علاقوں کیلئےبین الاقوامی خیراتی بازا ر کا اہتمام کیا گیا۔ اس کا ہتمام  عوامی جمہوریہ چین کی وزا رت خا رجہ اور  چا ئنا فا ونڈیشن نے مشترکہ طور پر کیا ۔ سو سے زا ئد سفا رتخا نوں، بین الاقوا می اداروں او ر کمپنیوں کے نما ئندوں نے اس  با زا ر میں شرکت کی۔ چین کے ریا ستی کو نسلر اور و زیر خا رجہ وانگ یی اپنی اہلیہ محترمہ چھئین وی کے ہمراہ اس کے مہمان خصو صی تھے۔ پا کستان کے سفیر مسعود خا لد نے سفا رتی  وفد کی نما ئندگی کرتے ہوئے  چین کے وزارت خا رجہ کو کامیا ب ایونٹ کے انعقاد پر مبارکبا د دی۔ اور  چین کی گزشتہ چا لیس سالوں کے دوران ستر کروڑ افراد کو غربت کی لکیر سے اٹھانے پر چین کی حکومت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پا کستان کے سفارتخانے نے ہمیشہ اس طرح کی سرگرمیوں میں گرمجو شی سے حصہ لیا ہے۔ وزیر خا رجہ وانگ یی نے پاکستان کے پویلین کا  دورہ کیا ۔ پاکستان کے سفیر  مسعود خا لد نے ان کا خیر مقدم کیا۔ پا کستانی پویلین میں چا در، بیگز ، کو شنز اور اونٹ کے چمڑے سے بنے ٹیبل لیمپ سیا لکوٹ میں تیا ر کردہ فٹ با ل سمیت متعدد اشیا رکھے گئے تھے۔

شیئر

Related stories