سی پیک سے پاکستان اورچین سمیت دیگرممالک کوبھی فائدہ ہوگا'ملیحہ لودھی

2018-10-24 17:01:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

نیویارک(آئی این پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ سی پیک سے پاکستان اورچین سمیت دیگرممالک کوبھی فائدہ ہوگا۔پاکستان ترقی پزیرممالک کے درمیان تعاون کواہمیت دیتاہے۔پاکستان کئی ترقی پزیرممالک کوتربیت،ٹیکنیکل سپورٹ اوردیگروسائل فراہم کررہاہے۔جنرل اسمبلی کی مالی امورکی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا کہناتھا کہ تر قیاتی امدادممالک کی انفرادی ضروریات اورترجیحات کے مطابق ہونی چاہیے۔پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے تعاون ضروری ہے۔اقوام متحدہ کی توجہ دیرپاترقی کے مقاصدحاصل کرنے پرمرکوزہونی چاہیے۔ جنوب جنوب تعاون شمال جنوب تعاون کامتبادل نہیں۔جنوب جنوب تعاون کااگلااجلاس ارجنٹینامیں ہوگا۔سی پیک جنوب جنوب تعاون کی غیرمعمولی مثال ہے۔


شیئر

Related stories